مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کےبعد فرانس کو بھی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فرانس نے ڈیجیٹل ٹیکس نہیں ہٹایا تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کونقصان پہنچ سکتا ہے تو امریکہ بھی فرانس کی شراب پر بھاری ٹیکس عائد کردیگا ۔ جبکہ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے کہا ہے کہ اگر امریکہ فرانسیسی شراب پر اضافی محصولات عائد کرتا ہےتو یورپی یونین اس کا جواب دے گی۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 550ارب ڈالر کی تجارتی مصنوعات پر مزید 5فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ادھر چین نے کہاہےکہ بدمعاش واشنگٹن کو اپنے حصے کا کڑوا پھل کھانا پڑیگا ۔
آپ کا تبصرہ